اسلام آباد:(دنیا نیوز) وزارت ثقافت میں نائب قاصد پر مبینہ تشدد کے واقعہ پر ڈائریکٹر کو معطل کردیا گیا۔
ذرائع کے مطابق ڈائریکٹر قومی ورثہ و ثقافت ڈویژن محمد بلال کو پی این سی اے کی کنٹریکچوئل سروس سے ہٹا دیا گیا ہے ان کی معطلی کا نوٹیفکیشن جاری کردیا گیا، ڈائریکٹر جنرل پی این سی اے کی منظوری سے نوٹیفکیشن جاری ہوا۔
علاوہ ازیں محمد بلال کی جگہ شہریز عباس کو وزیر قومی ورثہ و ثقافت ڈویژن کا ڈائریکٹر تعینات کر دیا گیا، شہریز عباس اپنی موجودہ ذمہ داریوں کے ساتھ اضافی فرائض انجام دیں گے۔
دوسری جانب نئے ڈائریکٹر کا تقرر فوری طور پر نافذ العمل ہوگا، تقرر آئندہ احکامات تک مؤثر رہے گا، یہ فیصلہ سیکرٹری قومی ورثہ و ثقافت ڈویژن کی منظوری سے کیا گیا ہے۔