اسلام آبا :(دنیا نیوز) پاکستان بناسپتی مینوفیکچرز ایسوسی ایشن نے مطالبات کی منظوری کیلئے حکومت کو 48 گھنٹوں کا الٹی میٹم دے دیا۔
وفاقی دارالحکومت میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے چیئرمین پی وی ایم اے گھی ملز انڈسٹری ریحان عمر شیخ کا کہنا تھا حکومت سے ہمارے مطالبات نہ منظور کیے تو ملک گیر ہڑتال کا فیصلہ کرلیا ہے۔
انہوں نے کہا کہ ایف بی آرکےبجٹ میں متعارف کرائےگئے اختیارات کا خاتمہ کیا جائے، گھی ملز مالکان بھی متحد ہوگئے، حکومت نے صرف یوٹیلیٹی سٹورز میں گھی اور تیل کی مد میں ساڑھے 6 ارب روپے ادا کرنے ہیں۔
ریحان عمر شیخ کا کہنا تھا کہ ایف بی آر کے اضافی اختیارات سیکشن 40 سی اور 40 بی ناقابل قبول ہیں، اے ایس آئی ایف سے مذاکرات کا سلسلہ جاری ہے فوری ہڑتال کرنے کا فیصلہ موخر کیا ہے۔
چیئرمین پی وی ایم اے گھی ملز انڈسٹری نے کہا کہ تیل اورگھی کےخام مال کی درآمدپر35 فیصداور فروخت کرنے پر 10 فیصد ٹیکسوں نے لاگت کو بڑھا دیا ہے، ایف بی آر کا ادارہ نیب کی طرز پر کام کرکے گھی ملز مالکان کو ہراساں کررہا ہے۔
شیخ عمر ریحان نے مزید کہا کہ گھی ملز انڈسٹری ڈیجیٹل انوائسنگ سسٹم کیلئے تیار نہیں، پہلے پوری سپلائی چین کو ڈیجیٹل کرنا ہوگا۔