نئے ٹیرف: 25 ممالک نے امریکا کیلئے پارسل سروسز معطل کردیں

نئے ٹیرف: 25 ممالک نے امریکا کیلئے پارسل سروسز معطل کردیں

یونیورسل پوسٹل یونین کے مطابق صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی حکومت کی جانب سے نئے ٹیرف اور ٹیکس چھوٹ ختم کرنے کے اعلان نے پوسٹل پیکجز کے حوالے سے شدید خدشات پیدا کر دیے ہیں۔

خیال رہےکہ ٹرمپ انتظامیہ نے اعلان کیا ہے کہ 29 اگست سے امریکا میں داخل ہونے والے چھوٹے پارسلز پر ٹیکس چھوٹ ختم کر دی جائے گی، اس فیصلے کے بعد فرانس، جرمنی، بھارت اور آسٹریلیا سمیت کئی ممالک کی پوسٹل سروسز نے اعلان کیا ہے کہ امریکا جانے والے زیادہ تر پارسلز قبول نہیں کیے جائیں گے۔

یونیورسل پوسٹل یونین کے مطابق، ’ہمیں 25 رکن ممالک کے پوسٹل آپریٹرز نے مطلع کیا ہے کہ انہوں نے امریکا کے لیے اپنی سروسز معطل کر دی ہیں اور اس کی وجہ وہ غیر یقینی صورتحال ہے جو امریکی حکام کے نئے اقدامات اور ان کے عملی نفاذ سے متعلق پائی جا رہی ہے۔

ادارے نے مزید کہا کہ یہ معطلی اس وقت تک برقرار رہے گی جب تک امریکا وضاحت نہیں کرتا کہ وہ اپنے نئے فیصلوں کو کس طرح نافذ کرے گا اور ان کے لیے درکار انتظامی تبدیلیاں کب مکمل ہوں گی۔