میڈرڈ: (دنیا نیوز) چین اور امریکا کے درمیان چار ماہ کے دوران چوتھی مرتبہ تجارتی مذاکرات کا آغاز ہوا۔
امریکا نے اتحادیوں کے ہمراہ چین پر روسی تیل کی خرید داری کے خلاف ٹیرف کی دھمکی دی، سپین کے دارالحکومت میڈ ریڈ میں بات چیت کا پہلا مرحلہ مکمل ہوگیا۔
چین کے خلاف امریکی ٹیرف میں مزید توسیع اور سوشل ایپ سے متعلق ڈیڈ لائن پر پیش رفت کا امکان ہے۔
واضح رہے کہ امریکا اور چین کے درمیان جاری تجارتی جنگ محض محصولات کے نفاذ اور جوابی کارروائیوں کا ایک سلسلہ نہیں ہے یہ دو عالمی طاقتوں کے درمیان ایک وسیع تر اور گہری جدوجہد کی عکاسی کرتا ہے، جس کے مرکز میں اقتصادی بالادستی، مستقبل کی تکنیکی برتری اور بین الاقوامی سطح پر اثر و رسوخ کی رسہ کشی ہے۔