فلسطینی اتھارٹی کا امریکا سے ویزے دینے کا مطالبہ

Published On 01 September,2025 02:29 am

غزہ: (دنیا نیوز) فلسطینی اتھارٹی نے امریکا سے ویزے دینے کا مطالبہ کر دیا۔

صدر محمود عباس کا کہنا ہے کہ فلسطینیوں کی آواز کو دبایا جارہا ہے، امریکا اقوام متحدہ کے اجلاس میں شرکت کیلئے ویزے بحال کرے، یورپی یونین نے بھی امریکا سے فیصلے پر نظر ثانی کا مطالبہ کر دیا۔

واضح رہے کہ امریکی محکمہ خارجہ نے محمود عباس سمیت 80 نمائندوں کو ویزا جاری کرنے سے انکار کر دیا تھا، فلسطینی اتھارٹی کے صدر محمود عباس نے امریکی فیصلے کی شدید مذمت بھی کی تھی۔

انہوں نے کہا تھا کہ امریکی محکمہ خارجہ کا فیصلہ بین الاقوامی قوانین کی خلاف ورزی ہے۔