واشنگٹن: (دنیا نیوز) امریکا نے فلسطینی حکام کے ویزے منسوخ کر دیئے۔
امریکی محکمہ خارجہ نے محمود عباس سمیت 80 نمائندوں کو ویزا جاری کرنے سے انکار کر دیا، فلسطینی اتھارٹی کے صدر محمود عباس نے امریکی فیصلے کی شدید مذمت کی۔
انہوں نے کہا کہ امریکی محکمہ خارجہ کا فیصلہ بین الاقوامی قوانین کی خلاف ورزی ہے، اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی کا اجلاس ستمبر میں ہوگا۔