سڈنی: (دنیا نیوز) آسٹریلوی کرکٹر عثمان خواجہ فلسطینیوں کی آواز بن گئے۔
عثمان خواجہ نے آسٹریلوی وزیراعظم انتھونی البانیز سے ملاقات کی، اسرائیل پر مزید پابندیاں لگانے کا مطالبہ کیا، کرکٹر عثمان خواجہ کہتے ہیں جب تک غزہ میں جنگ بندی نہیں ہوتی اسرائیل سے تجارت نہیں ہونی چاہئے۔
ان کا کہنا تھا کہ معصوم بچوں کا قتل عام اور فاقہ کشی اب رکنی چاہئے، غزہ میں مظالم رکنے اور امدادی سامان کی ترسیل کی اجازت تک ہمیں اسرائیل پر پابندی لگانی چاہئے۔
کرکٹر عثمان خواجہ نے کہا کہ ہم کسی ایسے ملک کے ساتھ تجارت نہیں کر سکتے جو انسانی حقوق اور بین القوامی قوانین کی عزت نہ کرے، غزہ پر بات کرنے کے بعد کھیلوں میں جوئے پر بات کروں گا۔