کینبرا: (ویب ڈیسک) سعودی عرب کے وزیر صحت فہد بن عبدالرحمٰن الجلاجل نے کینبرا میں آسٹریلیا کے ہم منصب مارک بٹلرسے ملاقات کی۔
عالمی میڈیا کی رپورٹ کے مطابق ملاقات میں ہیلتھ کیئر، ڈیجیٹل انوینشن، فارما انڈسٹری میں سرمایہ کاری کے حوالے سے دوطرفہ تعاون بڑھانے کے طریقوں پر تبادلہ خیال کیا گیا۔
دونوں وزرا نے سعودی عرب اور آسٹریلیا کے درمیان صحت کے شعبے میں تعلقات مضبوط بنانے اور تعاون کے نئے امکانات تلاش کرنے کےعزم کا اعادہ کیا۔