صیہونی فوج کے نہتے فلسطینیوں پر وحشیانہ حملے، 44 شہید، 206 زخمی

Published On 30 August,2025 05:47 pm

غزہ: (دنیا نیوز) غزہ بھر میں اسرائیلی فورسز کی جانب سے بربریت کا سلسلہ جاری ہے۔

صیہونی فوج کے مظلوم بے گھر اور نہتے فلسطینیوں پر وحشیانہ حملے تھم نہ سکے، تازہ حملوں میں صبح سے اب تک 44 فلسطینی شہید، 206 زخمی ،ہوئے۔

عرب میڈیا کے مطابق 10 افراد کو خوارک کی تلاش کے دوران شہید کیا گیا، 24 گھنٹے میں قحط سے مزید 10 افراد دم توڑ گئے، بھوک سے شہادتوں کی تعداد 332 ہوگئی، 124 بچے بھی شامل ہیں۔

غزہ کے وسطی علاقے میں اسرائیلی گولہ باری سے پانچ افراد شہید ہوئے، خان یونس پر اسرائیل کے فضائی حملہ سے 5 فلسطینی شہید، متعدد زخمی ہوئے۔

عرب میڈیا کے مطابق غزہ کے نصیرات کیمپ میں اسرائیلی گولہ باری سے 5 افراد کی شہادت ہوئی، شہدا کی مجموعی تعداد 63 ہزار 371 ہوگئی، 1 لاکھ 59 ہزار 835 فلسطینی زخمی ہوئے۔

غزہ میں امدادی خوراک کی کمی، ہسپتالوں میں زخمیوں کے علاج کیلئے وسائل ختم ہونے لگے ہیں۔