دنیا اسرائیل کی حمایت سے پیچھے ہٹ رہی، جنگ فوراً ختم کی جائے: ٹرمپ

Published On 02 September,2025 07:30 pm

واشنگٹن: (دنیا نیوز) امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا ہے کہ دنیا اسرائیل کی حمایت سے پیچھے ہٹ رہی ہے، جنگ فوراً ختم کی جائے۔

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کا کہنا تھا کہ 7 اکتوبر کے بعد اسرائیل کیلئے ہمدردی پیدا ہوئی تھی مگر اب دنیا بھولتی جا رہی ہے۔

انہوں نے کہا کہ غزہ میں اسرائیل فاتح تو ہے مگر دنیا کی نظروں سے مسلسل گر رہا ہے، غزہ میں مسلسل بربریت عالمی سطح پر اسرائیل کی ساکھ کو نقصان پہنچا رہی ہے۔

امریکی صدر نے کہا کہ اسرائیل اب امریکی کانگریس میں سب سے طاقتور لابی نہیں رہا، اسرائیلی لابی کانگریس میں کافی حد تک کمزور ہو چکی ہے۔

ڈونلڈ ٹرمپ کا کہنا تھا کہ اسرائیل غزہ میں فوجی کامیابیاں تو حاصل کر رہا ہے مگر دنیا کی نظر میں جنگ ہار رہا ہے، جنگ جاری رہی تو اسرائیل کی ساکھ مزید متاثر ہوگی۔

امریکی صدر نے کہا کہ اسرائیل کو جنگ ختم کرنا ہوگی ورنہ عالمی تنقید میں اضافہ ہوگا، غزہ کی جنگ اسرائیل کے لیے نقصان دہ بن چکی ہے۔