صیہونی فوج کے حملے، مزید 98 افراد شہید، فلسطینیوں نے جبری بے دخلی کا منصوبہ مسترد کردیا

Published On 02 September,2025 07:10 am

غزہ: (دنیا نیوز) قابض اسرائیل کی غزہ پر بربریت کا سلسلہ نہ تھم سکا۔

صیہونی فوج کے حملوں میں 24 گھنٹے میں مزید 98 افراد شہید اور 404 زخمی ہوگئے، خوراک کے متلاشی 46 افراد بھی شہدا میں شامل ہیں، غذائی قلت سے3 بچوں سمیت مزید 9 افراد دم توڑ گئے۔

غزہ میں شہدا کی مجموعی تعداد 63 ہزار 557 ہوگئی،1لاکھ 60ہزار660 زخمی ہوچکے، صیہونی فوج کی’’جبری بے دخلی‘‘ کی پالیسی بھی جاری رہی، 10 لاکھ فلسطینیوں کو جنوبی غزہ منتقل کرنے کا منصوبہ بنا لیا۔

فلسطینی شہریوں نے جبری نقل مکانی اور نسل کشی کی پالیسی کو مسترد کر دیا۔