برلن: (دنیا نیوز) جرمن چانسلر نے کہا ہے کہ یرغمالی رہا اور حماس غیر مسلح اور لڑائی فوری ختم ہونی چاہیے۔
جرمن چانسلر نے اپنے بیان میں کہا ہے کہ یہ سب انتہائی تیزی سے ہونا چاہیے، تقریباً دو سال بعد امن کے لیے یہ بہترین موقع ہے، جرمنی غزہ میں جنگ بندی کے لیے اپنی کوششیں جاری رکھے گا۔
واضح رہے کہ حماس نے امریکا کے صدر ڈونلڈ ٹرمپ کا بیس نکاتی غزہ امن منصوبہ بڑی حد تک قبول کرلیا ہے، حماس نے یرغمال اسرائیلی قیدیوں کی رہائی اور غزہ کا کنٹرول فلسطینی اتھارٹی کے سپرد کرنے پر آمادگی ظاہر کر دی۔