اقوام متحدہ کی امدادی ایجنسی کا غزہ میں اب کوئی کردار نہیں: امریکا

Published On 25 October,2025 02:48 pm

واشنگٹن: (دنیا نیوز) امریکی وزیر خارجہ مارکو روبیو نے کہا ہے کہ اقوام متحدہ کی امدادی ایجنسی انروا کا غزہ میں اب کوئی کردار نہیں ہوگا۔

امریکی وزیرخارجہ مارکو روبیو نے اقوام متحدہ کے ذیلی ادارے پر الزام عائد کرتے ہوئے کہا کہ غزہ میں انروا حماس کی ذیلی تنظیم کی طرح کام کر رہی تھی۔

مارکو روبیو نے کہا کہ حماس مستقبل میں غزہ کے حکومتی سیٹ اپ کا حصہ نہیں ہوگی اور اسرائیل غزہ میں تعینات کی جانے والی بین الاقوامی ٹاسک فورس کا حصہ بنے والے ممالک کی رکنیت کو ویٹو کر سکتا ہے۔

اقوام متحدہ کے ردکمومد جنرل انتونیو گوتریس کے نائب ترجمان فرحان حق نے مارکو روبیو کے الزامات کو مسترد کرتے ہوئے کہا کہ آپ کے علم میں یہ بات پہلے سے ہے کہ انروا کا حماس سے کوئی تعلق نہیں ہے اور انروا غزہ میں امدادی سرگرمیوں کے لیے ریڑھ کی ہڈی کی سی اہمیت رکھتی ہے۔