سمندری طوفان ملیسا کیریبین جزائر پر اثر انداز، 3 افراد ہلاک

Published On 29 October,2025 02:56 am

نیویارک: (دنیا نیوز) رواں سال کا طاقتور ترین سمندری طوفان ملیسا کیریبین جزائر پر اثرانداز ہونا شروع ہوگیا جس کے باعث ہیٹی میں 3 افراد ہلاک ہوگئے۔

خبرایجنسی کے مطابق ہیٹی کے جنوبی علاقوں میں شدید بارشوں سے نظامِ زندگی متاثر ہوا، طوفان کے باعث 3 ہزار سے زائد افراد پناہ گاہوں میں منتقل ہوگئے، سیکڑوں پروازیں معطل ہوئیں جبکہ انتظامیہ نے ہنگامی صورتحال نافذ کر دی، طوفان کے باعث ہواؤں کی رفتار 280 کلومیٹر ریکارڈ کی گئی۔

طوفان ملیسا کے جمیکا سے ٹکرانے کا امکان بھی ظاہر کیا گیا ہے، جمیکا میں حکام نے عوام کو محفوظ مقامات پر منتقل ہونے کی ہدایت کر دی، وزیراعظم جمیکا نے طوفان سے بڑے پیمانے پر تباہی کا خدشہ ظاہر کیا، کیریبین ممالک میں ایمرجنسی نافذ کر دی گئی جہاں ریسکیو ٹیمیں الرٹ پر ہیں، موسمیاتی ماہرین نے طوفان ملیسا کو سال کا خطرناک ترین طوفان قرار دیا ہے۔