جنیوا: (ویب ڈیسک) اقوام متحدہ کا کہنا ہے کہ اسرائیل غزہ امن معاہدے کے تحت پوری امداد غزہ جانے نہیں دے رہا۔
اقوام متحدہ کے مطابق غزہ امن معاہدے کے تحت اسرائیل امداد کے صرف ایک حصے کی ترسیل کی اجازت دے رہا ہے، غزہ میں معاہدے کے تحت روزانہ 600 امدادی ٹرکوں کے بجائے صرف 145 ٹرکوں کو جانے کی اجازت دی جا رہی ہے۔
غزہ میں اسرائیل کی جانب سے جنگ بندی معاہدے کی خلاف ورزیاں جاری ہیں اور گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران اسرائیلی حملوں میں مزید 5 فلسطینی شہید ہوگئے۔
عرب میڈیا رپورٹس کے مطابق جنگ بندی سے اب تک اسرائیلی خلاف ورزیوں میں 226 فلسطینی شہید اور 594 زخمی ہو چکے ہیں۔



