لندن: (دنیا نیوز) برطانوی وزیراعظم کیئر سٹارمر نے کہا ہے کہ مسلمانوں کے خلاف نفرت انگیز رویہ ایک مکروہ اقدام ہے۔
پارلیمنٹ سے خطاب کرتے ہوئے برطانوی وزیراعظم کیئر سٹارمر نے کہا کہ سوسائٹی میں مسلمانوں کے خلاف نفرت انگیز رویے کی کوئی جگہ نہیں، مسلمانوں کے خلاف نفرت انگیز رویے سے نمٹنا ہوگا۔
انہوں نے مزید کہا کہ ہماری حکومت مساجد اور مسلم فیتھ سکولوں کی حفاطت کیلئے فنڈنگ میں اضافہ کر رہی ہے، نئی فنڈنگ سے مسلمانوں کیخلاف نفرت انگیز رویہ مانیٹراور متاثرین کی مدد ہو سکے گی۔



