نیپال میں ہندو انتہا پسندوں کی مسجد میں لوٹ مار کے بعد کرفیو نافذ

Published On 07 January,2026 01:36 am

کٹھمنڈو: (دنیا نیوز) نیپال میں انتہا پسند ہندوؤں کی جانب سے مسجد میں لوٹ مار کے بعد سرحدی شہر برگنج میں کرفیو نافذ کر دیا گیا۔

نیپال اور بھارت کی سرحد پر واقع برگنج شہر دارالحکومت کٹھمنڈو سے 130 کلومیٹر جنوب میں واقع ہے، ہندو انتہا پسندوں نے مسجد کے ساتھ ساتھ مسلمانوں کی املاک پر بھی حملہ کیا۔

حکام کے مطابق شہر میں سڑک پرآنے والوں یا مظاہرہ کرنے والوں کو گولی مارنے کے احکامات جاری کیے گئے ہیں، شہر میں ہندو انتہا پسندوں نے اتوار کو مسجد میں لوٹ مار کی تھی جس پر مسلمان مشتعل ہیں۔