صیہونی رجیم کی دو دہائی کی منصوبہ بندی ایرانی مزاحمت کے سامنے ناکام رہی، خامنہ ای

Published On 29 November,2025 02:00 am

تہران: (دنیا نیوز) ایرانی سپریم لیڈر آیت اللہ خامنہ ای نے کہا ہے کہ صیہونی رجیم کی دو دہائی کی منصوبہ بندی ایرانی مزاحمت کے سامنے ناکام رہی۔

سرکاری ٹی وی سے خطاب میں ایرانی سپریم لیڈر آیت اللہ خامنہ ای نے کہا کہ ایرانی قوم نے 12 روزہ جنگ میں تاریخی کامیابی حاصل کی، ایران نے امریکا اور اسرائیل کو شکست سے دوچار کیا، دشمن پوری تیاری سے آیا مگر شکست کھا کر واپس لوٹ گیا۔

آیت اللہ خامنہ ای نے مزید کہا کہ ایرانی دفاعی نظام نے دشمن کی حکمت عملی ناکام بنا دی، امریکا اور اسرائیل بھرپور کوشش کے باوجود اہداف حاصل کرنے میں ناکام رہے، ایرانی قوم ہر بیرونی جارحیت کا مؤثر جواب دینے کی صلاحیت رکھتی ہے۔