امریکی صدر نے دوبارہ پاک بھارت جنگ کا تذکرہ کرکے مودی کے زخمی تازہ کردیئے

Published On 03 December,2025 12:59 am

واشنگٹن: (دنیا نیوز) امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے ایک بار پھر پاک بھارت جنگ کا تذکرہ کر دیا۔

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کابینہ اجلاس میں گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ میں نے پاکستان اور بھارت کے درمیان جنگ بندی کرائی، 9 ماہ میں 8 جنگیں رکوائیں،ا ب صرف ایک جنگ بند کرانا رہ گئی ہے، امید ہے روس یوکرین جنگ بھی جلد ختم ہوجائے گی۔

صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا کہ روس یوکرین جنگ کی صورتحال آسان نہیں، بہت پیچیدگیاں ہیں، کابینہ ارکان معاشی ترقی اور سلامتی پر توجہ مرکوز کریں، امریکا تیزی سے ترقی کررہا ہے، دس ماہ میں 18 ٹریلین ڈالرز کی سرمایہ کاری ہوئی۔

انہوں نے کہا کہ ہمیں ملکی تاریخ کی بد ترین مہنگائی وراثت میں ملی تھی، ہم نے دوائیوں کی قیمتوں میں ریکارڈ کمی کی، امریکا میں مہنگائی کم ہوئی اور سٹاک مارکیٹ میں تیزی آئی۔