ریاض: (دنیا نیوز) غزہ میں استحکام کیلئے عالمی فورس سے متعلق کانفرنس آئندہ منگل کو دوحہ میں منعقد ہوگی۔
غیر ملکی خبر ایجنسی کے مطابق امریکا کا کہنا ہے کہ اس کانفرنس کا مقصد غزہ میں استحکام کیلئے عالمی فورس بنانے کا منصوبہ تیار کرنا ہے، کانفرنس میں 25 سے زائد ممالک کے نمائندگان کی شرکت متوقع ہے۔
کانفرنس میں غزہ فورس سے متعلق تکنیکی اور انتظامی معاملات پر بات کی جائے گی، بین الاقوامی فورس کو اگلے ماہ غزہ پٹی میں تعینات کیا جا سکتا ہے، غزہ فورس پہلے ان علاقوں میں بھیجی جائے گی جو اسرائیل کے کنٹرول میں ہیں۔



