واشنگٹن: (دنیا نیوز) امریکا نے مشرقی بحر الکاہل میں 3 کشتیوں پر حملے کئے ہیں جن میں 8 منشیات سمگلرہلاک ہوگئے۔
امریکی سینٹکام حکام کا کہنا ہے کہ یہ حملے امریکی وزیر دفاع پیٹ ہیگسیتھ کی ہدایت پر کئے گئے، پہلی کشتی میں 3، دوسری میں 2 اور تیسری کشتی میں 3منشیات سمگلر سوار تھے، یہ کارروائیاں وینزویلا سے کشتیوں کے ذریعے منشیات کی سمگلنگ روکنے کیلئے کیں۔
غیرملکی میڈیا کے مطابق امریکا نے ہلاک افراد کو منشیات سمگلنگ سے جوڑنے کا دعویٰ کیا ہے، ستمبر سے اب تک پیسفک اور کیریبین میں امریکی حملوں میں 90 افراد ہلاک ہوئے ہیں۔



