سرد موسم میں غزہ کے مظلوم فلسطینیوں کے مصائب میں مزید اضافہ

Published On 17 December,2025 10:13 pm

غزہ: (دنیا نیوز) سرد موسم نے غزہ کے مظلوم فلسطینیوں کے مصائب میں مزید اضافہ کر دیا۔

عرب میڈیا کے مطابق شاتی پناہ گزین کیمپ میں شدید بارش کے باعث گھر کی چھت گر گئی، منہدم گھرسے 2 بچوں سمیت 6 فلسطینیوں کو محفوظ نکال لیا گیا۔

شدید سردی کی وجہ سے 2 ہفتے کا فلسطینی بچہ جاں بحق ہو گیا ، غزہ سٹی کے مرکز میں اسرائیل کے ڈرون حملے میں 9 فلسطینی شہری زخمی ہوگئے۔

عرب میڈیا کے مطابق خان یونس اور رفاہ میں نام نہاد مورگ بارڈر پر اسرائیلی حملوں میں متعدد افراد زخمی ہوگئے۔

اسرائیلی فوج نے مقبوضہ مغربی کنارے میں چھاپوں کے دوران مزید 40 فلسطینیوں کو گرفتار کر لیا، غزہ میں لاشوں کی تلاش کیلئے الغزہ ایمبولینس اور ایمرجنسی سروسز کا آپریشن جاری ہے۔

عرب میڈیا کے مطابق شہدا کی مجموعی تعداد 70 ہزار 668 ہوگئی، 1 لاکھ 71 ہزار 152 فلسطینی زخمی ہو چکے۔

بنیادی سہولیات کی کمی اور سردی نے فلسطینیوں کی زندگیوں کو خطرے میں ڈال دیا۔