برطانیہ میں لڑکوں میں عورت دشمنی کی علامات پہچاننے کیلئے پروگرام کا آغاز

Published On 19 December,2025 02:07 am

لندن: (دنیا نیوز) برطانیہ میں لڑکوں میں عورت دشمنی کی علامات پہچاننے کیلئے پروگرام کا آغازکر دیا گیا۔

سکولوں میں صحت مند تعلقات، آن لائن خطرات پر تعلیم لازمی قرار دیدی گئی، 20 ملین پاؤنڈز سے ٹیچر ٹریننگ پروگرام شروع کر دیا گیا، عورت دشمنی رکھنے والے طلبا کیلئے اصلاحی پروگرام شروع کیا جائے گا۔

برطانوی وزیراعظم نے کہا خواتین کے خلاف نفرت کو بے نقاب کرنا حکومت کی ترجیح ہے، ہر لڑکی پرورش، تعلیم، سکول میں دوستیاں بنانے اور آن لائن محفوظ ہو، پروگرام سے نقصان کو روکنا اور نئی نسل کو آن لائن بدسلوکی سے بچانا ممکن ہوگا۔

انہوں نے مزید کہا کہ تعلیمی اصلاحات کا مقصد طلبا کیلئے مساوات اور احترام پر مبنی ماحول بنانا ہے۔