سڈنی: (دنیا نیوز) سڈنی دہشتگرد حملے کے بعد نیو ساؤتھ ویلز حکومت نے سخت سکیورٹی قوانین نافذ کر دیئے۔
حکومت نے دہشت گردی کے خدشے پر اسلحہ رکھنے اور عوامی احتجاج پر نئی پابندیاں عائد کر دیں، سڈنی میں حساس مقامات، عبادت گاہوں اور عوامی اجتماعات پر پولیس تعیناتی بڑھا دی گئی۔
آسٹریلوی پولیس کا کہنا ہے کہ حملے سے متعلق تفتیش جاری ہے، مزید گرفتاریوں کا امکان موجود ہے،عوام کے تحفظ کیلئے سخت فیصلے ناگزیر تھے۔
نیو ساؤتھ ویلزحکام کا کہنا ہے کہ حکومت نے نفرت انگیز علامتوں اور دہشتگرد مواد کی نمائش پر مکمل پابندی لگا دی ہے۔
آسٹریلوی میڈیا کے مطابق متاثرہ خاندانوں سے اظہارِ یکجہتی کیلئے سڈنی میں تعزیتی تقاریب کا انعقاد بھی کیا گیا۔
سکیورٹی خدشات کے پیش نظر پولیس کو احتجاج روکنے کے خصوصی اختیارات دے دیئے گئے، حملے کے بعد آسٹریلیا بھر میں دہشتگردی کے خلاف اقدامات مزید سخت کر دیئے گئے۔



