کیلیفورنیا میں طوفان کی شدت، شدید بارشوں سے سیلابی صورتحال پیدا ہوگئی

Published On 25 December,2025 06:22 pm

لاس اینجلس: (دنیا نیوز) کیلیفورنیا میں طوفان کی شدت میں اضافہ، شدید بارشوں سے سیلابی صورتحال پیدا ہوگئی۔

خبر ایجنسی کے مطابق سڑکیں اور گلیاں ندی نالوں کا منظر پیش کر رہی ہیں، ٹریفک معطل ہو کر رہ گئی، پل اور شاہراہیں پانی میں ڈوب گئیں، شہری زندگی بری طرح متاثر ہے۔

لاس اینجلس اور جنوبی کیلیفورنیا میں شہریوں کے انخلا احکامات جاری کر دیئے گئے، حکام عوام کو محفوظ مقامات پر منتقل کرنے کے لیے سرگرم ہیں۔

حکام کا کہنا ہے کہ طوفان والے شہروں میں ایمرجنسی نافذ کر دی گئی، کیلیفورنیا میں عوام کے جان اور مال کی حفاظت اولین ترجیح ہے۔

خبر ایجنسی کے مطابق بجلی اور ٹرانسپورٹ سروسز متاثر ہونے سے شہریوں کے معمولات زندگی میں خلل پڑا، عوام کو احتیاط برتنے، ہدایات پر عمل کرنے اور محفوظ مقامات پر رہنے کی ہدایت کی گئی ہے۔