واشنگٹن: (دنیا نیوز) امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا کہ امریکی فوج دوبارہ وینزویلا بھیجنے کیلئے قانون سازی کی ضرورت نہیں۔
امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے این بی سی نیوز کو انٹرویودیتے ہوئے کہا کہ وینزویلا میں اگلے 30 دن کے دوران نئے الیکشن نہیں ہوں گے، امریکا وینزویلا کے ساتھ حالت جنگ میں نہیں، ہماری جنگ منشیات کے عادی افراد کے خلاف ہے۔
ڈونلڈ ٹرمپ نے مزید کہا کہ ڈیلسی روڈریگز امریکی حکام کے ساتھ رابطے میں ہیں، وینزویلا کے انرجی سیکٹر کی بحالی میں تیل کمپنیوں کی مدد کر سکتے ہیں۔
امریکی صدر کا کہنا تھا کہ انرجی سیکٹر کی بحالی 18 ماہ سے بھی کم وقت میں ہو سکتی ہے۔



