منیاپولیس: (دنیا نیوز) امریکی ریاست مینی سوٹا میں خاتون کے قتل کے بعد شدید عوامی ردعمل سامنے آگیا۔
خاتون کے قتل کے خلاف امریکا کے مختلف شہروں میں احتجاجی مظاہرے جاری رہے، مظاہرین نے مطالبہ کیا کہ قاتلوں کو فوری گرفتار کر کے سخت سزا دی جائے، واقعے نے امریکا میں خواتین کے تحفظ اور قانون نافذ کرنے والے اداروں پر سوالات اٹھا دیئے۔
مظاہرین نے نسل پرستی اور صنفی تشدد کے خلاف نعرے بازی کی، احتجاج کے دوران بعض علاقوں میں سکیورٹی سخت، پولیس کی اضافی نفری تعینات کر دی گئی، خاتون کے قتل کو انسانی حقوق کی سنگین خلاف ورزی قرار دیا جا رہا ہے۔
سوشل میڈیا پر بھی واقعہ کے خلاف شدید غم و غصے کا اظہار کیا جارہا، حقوق نسواں کی تنظیموں نے فوری عدالتی کارروائی کا مطالبہ کر دیا، مینی سوٹا واقعے نے امریکا میں جرائم اور خواتین کی سلامتی پر نئی بحث چھیڑ دی۔



