دنیا
خلاصہ
- حلب: (دنیا نیوز) شام میں سکیورٹی صورتحال ایک بار پھر تبدیل ہو گئی جہاں شامی فوج نے مشرقی حلب کے اہم قصبوں کا کنٹرول سنبھال لیا ہے۔
عرب میڈیا کے مطابق شامی فوج نے مشرقی حلب کے دیر حافر، مسکانہ اور دیگر درجنوں قصبوں کا کنٹرول سنبھال لیا ہے، سیرین ڈیموکریٹک فورسز کے سیکڑوں اہلکار ان علاقوں سے پسپا ہو گئے ہیں، مسکانہ کے قریب جھڑپوں کے بعد دونوں فریق ایک دوسرے پر الزامات عائد کر رہے ہیں۔
شامی فوج کا کہنا ہے کہ ان جھڑپوں میں اس کے 2 اہلکار جاں بحق اور متعدد زخمی ہوئے ہیں، شامی فوج نے شہریوں کو ہدایت کی ہے کہ وہ دیر حافر میں داخل نہ ہوں کیونکہ اس علاقے میں بارودی سرنگیں اور جنگی باقیات صاف کرنے کا کام جاری ہے۔
شام کے صدر احمد الشرع نے کردش زبان کو باضابطہ طور پر قومی زبان کا درجہ دے دیا ہے، جبکہ تمام شامی کرد شہریوں کی شہریت بھی بحال کر دی گئی ہے۔