امریکا اور بھارت کے درمیان عبوری ٹریڈ ڈیل کا فریم ورک جاری

امریکا اور بھارت کے درمیان عبوری ٹریڈ ڈیل کا فریم ورک جاری

جاری کردہ مشترکہ اعلامیہ کے مطابق امریکا اور بھارت فریم ورک پر فوری عمل کریں گے، دونوں ممالک عبوری معاہدے کو حتمی شکل دینے کیلئے کام کریں گے، ڈونلڈٹرمپ نے بھارت پرعائد ٹیرف 50 سے کم کرکے 18 فیصد کیا تھا۔

اعلامیہ میں بتایا گیا ہے کہ بدلے میں بھارت روس سے تیل خریدنا بند اور تجارتی رکاوٹیں ختم کرے گا، امریکا اور بھارت کی جانب سے مارچ میں ٹریڈ ڈیل پر دستخط متوقع ہیں۔

بھارتی وزیر تجارت کا بھی کہنا تھاکہ معاہدے کے بعد بھارت امریکا پر ٹیرف کم کرے گا۔