لیبیا کے سابق حکمران معمر قذافی کے صاحبزادے سیف الاسلام کی نماز جنازہ ادا

لیبیا کے سابق حکمران معمر قذافی کے صاحبزادے سیف الاسلام کی نماز جنازہ ادا

عالمی میڈیا کی رپورٹ کے مطابق سیف الاسلام کو منگل کے روز قتل کر دیا گیا تھا جس کے بعد ان کی تدفین کے لئے ہزاروں افراد قصبہ بنی ولید پہنچے جہاں ان کی نماز جنازہ ادا کی گئی۔

عرب میڈیا کے مطابق سیف الاسلام قذافی، معمر قذافی کے سب سے نمایاں اور بااثر زندہ رہ جانے والے بیٹے سمجھے جاتے تھے اور لیبیا کی سیاست میں ان کا نام طویل عرصے سے زیرِ بحث رہا۔

واضح رہے کہ بنی ولید کو قذافی خاندان کا مضبوط گڑھ سمجھا جاتا ہے، جہاں جنازے میں شریک ہزاروں افراد نے مرحوم کے حق میں نعرے بھی لگائے اور ان کے لئے دعا بھی کی۔

عرب میڈیا رپورٹس کے مطابق سیف الاسلام قذافی کا قتل چارافراد نے کیا، انہیں باغ میں گولی ماری گئی جس کے بعد ملزمان فرارہوگئے تھے۔

لیبیا کی سرکاری خبر رساں ایجنسی لانا نے ان کے مشیر عبداللّٰہ عثمان کے حوالے سے ان کی موت کی تصدیق کی، سیف الاسلام کو طویل عرصے سے اپنے والد کا جانشین سمجھا جا رہا تھا۔