کینیڈا: برٹش کولمبیا میں سکول اور گھر میں فائرنگ، حملہ آور سمیت 10 افراد ہلاک

کینیڈا: برٹش کولمبیا میں سکول اور گھر میں فائرنگ، حملہ آور سمیت 10 افراد ہلاک

پولیس کے مطابق یہ خونریز واقعہ ایک سیکنڈری سکول اور گھر میں پیش آیا، فائرنگ کے واقعے میں چھ افراد سکول کے اندر مردہ پائے گئے جبکہ ایک ہسپتال جاتے ہوئے دم توڑ گیا اور دو مزید افراد رہائش گاہ سے برآمد ہوئے۔

پولیس حکام کا کہنا ہے کہ مشتبہ فائرنگ کرنے والا شخص بھی سکول کے اندر خود ساختہ زخموں کی وجہ سے مردہ پایا گیا ہے، واقعے میں 25 سے زائد افراد زخمی ہوئے، جن میں سے دو کی حالت تشویشناک بتائی گئی ہے اور انہیں ایئر ایمبولینس سے ہسپتال منتقل کیا گیا۔

پولیس حکام نے حملے کے محرکات ابھی تک شناخت نہیں کئے ہیں اور تحقیقات جاری ہیں۔

حکام کے مطابق یہ واقعہ ایک چھوٹے قصبے کیلئے تباہ کن ہے جہاں آبادی محض چند ہزار افراد پر مشتمل ہے، میڈیا کے مطابق مقامی رہائشی اور حکام غم و صدمے میں ڈوبے ہوئے ہیں۔