دنیا
خلاصہ
- واشنگٹن: (دنیا نیوز) امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی سربراہی میں ہونے والے بورڈ آف پیس اجلاس میں ممکنہ غزہ سکیورٹی منصوبہ پیش کر دیا گیا۔
منصوبے کے تحت غزہ کے شہر رفاہ کو ترجیحی بنیادوں پر 3 سال میں دوبارہ تعمیر کرنے کا اعلان کیا گیا ہے، ساحلی علاقے کو آئندہ 10 سال میں نئی بحیرۂ روم ریویرا میں تبدیل کرنے کا منصوبہ پیش کیا گیا ہے، منصوبے میں 200 ہوٹل تعمیر کرنے کی بات کی گئی ہے۔
یہ بھی پڑھیں: پائیدار امن کیلئے بورڈ آف پیس کے علاوہ کوئی فورم نہیں، ڈونلڈ ٹرمپ
غزہ کیلئے نئی عبوری فلسطینی پولیس فورس بنانے کیلئے 2 ہزار سے زائد درخواستیں موصول ہوئیں، طویل مدتی منصوبے کے تحت 12 ہزار پولیس اہلکار اور 20 ہزار اضافی سکیورٹی اہلکار ترتیب دیے جائیں گے۔