دنیا
خلاصہ
- واشنگٹن :(دنیا نیوز) امریکی صدرڈونلڈ ٹرمپ نے سپریم کورٹ کا فیصلہ نظر انداز کرتے ہوئے گلوبل ٹیرف 10 فیصد سے بڑھا کر 15فیصد کر دیا۔
امریکی میڈیا رپورٹس کے مطابق ڈونلڈ ٹرمپ کا کہنا تھا کہ امریکی حکومت غیر منصفانہ تجارتی ممالک کے خلاف کارروائی کر رہی ہے، نئے محصولات اگلے چند ماہ میں قانونی طریقے سے نافذ ہوں گے۔
انہوں نے کہا کہ گلوبل ٹیرف کو 15 فیصد تک کر رہا ہوں، محصولات بڑھانے کا مقصد امریکا کو دوبارہ عظیم بنانا ہے، نئے محصولات قانونی اور مکمل طور پر جائز طریقے سے نافذ ہوں گے۔
دوسری جانب امریکی صدر نے مزید کہا کہ سپریم کورٹ کا فیصلہ مزاحیہ، ناقص تحریر شدہ اور انتہائی امریکی مخالف تھا، ٹیرف کی یہ حد مکمل طور پر قانونی اور آزمودہ ہے، میرے اقتدار میں آنے سے قبل متعدد ممالک امریکا سے غیر منصفانہ فائدہ اٹھا رہے تھے۔