دنیا
خلاصہ
- واشنگٹن :(دنیا نیوز) امریکی وزیردفاع پیٹ ہیگستھ نے کہا کہ ہمارا مشن ایران کے میزائل پروگرام اور نیوی کو تباہ کرنا ہے۔
غیر ملکی میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے پیٹ ہیگستھ کا کہنا تھا کہ یہ کوئی ایک رات کا آپریشن نہیں ہے، 2روز قبل صدر ٹرمپ کے حکم پر آپریشن شروع کیا، ایران نے 47سال سے امریکا کے خلاف یکطرفہ اعلان جنگ کررکھا تھا۔
اُنہوں نے کہا کہ بیروت، عراق اور افغانستان میں امریکی اہلکاروں پر راکٹ حملے ہوئے، آپ امریکیوں کو نشانہ بنائیں گے تو ہم آپ کو ڈھونڈ کر قتل کریں گے،یہ عراق جنگ کی طرح نہ ختم ہونے والی جنگ نہیں ہے۔
امریکی وزیر دفاع کا مزید کہنا تھا کہ امریکا فرسٹ پالیسی کے تحت جلد یہ جنگ ختم کرے گا، ہمارا مشن ایران کے میزائل پروگرام اور نیوی کو تباہ کرنا ہے، ہمارا مقصد ایران کو جوہری ہتھیاروں کے حصول سے روکنا ہے۔