دنیا
خلاصہ
- لندن: (ویب ڈیسک) بانی تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کی سابقہ اہلیہ جمائما خان پر برطانیہ میں 1 ہزار پاؤنڈ کا جرمانہ عائد کیا گیا ہے۔
میڈیا رپورٹ کے مطابق جمائما خان کو تیز رفتاری پر 1 ہزار پاؤنڈ یعنی 3 لاکھ 76 ہزار سے زائد پاکستانی روپے کا جرمانہ کیا گیا ہے۔
رپورٹ کے مطابق جمائما نے اپنے نام رجسٹرڈ کار حد رفتار سے تیز چلائے جانے پر پولیس خط کا جواب نہیں دیا تھا۔
اس معاملے بانی پی ٹی آئی کی سابقہ اہلیہ نے موقف اختیار کیا کہ گھر میں تزین و آرائش کا کام جاری تھا، پولیس کا خط بلڈر سے گم ہوگیا۔
انہوں نے مزید کہا کہ اکتوبر تک مجھے پولیس کے خط کا علم ہی نہیں تھا، جیسے ہی خط ملا فارم بھر کر بھیج دیا تھا، کار بلڈر چلا رہا تھا، قصور وار مجھے ٹھہرا دیا گیا، جمائما نے غلطی تسلیم کرتے ہوئے کہا تھا کہ ان پر جرمانہ عائد ہونا چاہیے۔