اسرائیل کی لبنان میں بمباری، حزب اللہ کے سربراہ نعیم قاسم کی شہادت کا دعویٰ

اسرائیل کی لبنان میں بمباری، حزب اللہ کے سربراہ نعیم قاسم کی شہادت کا دعویٰ

عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق اسرائیلی وزیر دفاع یسرائیل کاٹز نے دعویٰ کیا ہے کہ لبنان پر حملے میں حزب اللہ کے سربراہ نعیم قاسم کو کامیابی کے ساتھ نشانہ بنایا گیا۔

انھوں نے مزید کہا کہ اسرائیلی حکومت نے حزب اللہ کے خلاف بھرپور کارروائی کا فیصلہ کیا ہے اور یہ کارروائیاں وزیراعظم نیتن یاہو کی ہدایت پر کی جا رہی ہیں۔

اسرائیلی وزیر دفاع کا مزید کہنا تھا کہ وزیراعظم نیتن یاہو اور میں نے اسرائیلی فوج کو حزب اللہ کے خلاف طاقت کے ساتھ کارروائی کرنے کی ہدایت دی ہے۔

قبل ازیں اسرائیلی فوج کے ترجمان نے ایک بیان میں بتایا تھا کہ لبنان کے دارالحکومت بیروت میں ایک بڑے ہدف کو انتہائی درستگی کے ساتھ نشانہ بنایا ہے۔

ترجمان اسرائیلی فوج کے بقول اس کارروائی میں حزب اللہ کے ایک اہم رہنما کو نشانہ بنایا گیا تاہم حملے کی مزید تفصیلات بعد میں جاری کی جائیں گی۔

حزب اللہ نے فوری طور پر اپنے سربراہ نعیم قاسم کے بارے میں اسرائیلی دعوے کی تصدیق یا تردید نہیں کی البتہ تنظیم کے قریبی ذرائع کا کہنا ہے کہ اسرائیلی حملوں کے بعد سیکیورٹی اقدامات سخت کر دیے گئے ہیں۔