امریکی اخبار نے حملوں کے باوجود ایرانی حکومت کو مضبوط قرار دیدیا

امریکی اخبار نے حملوں کے باوجود ایرانی حکومت کو مضبوط قرار دیدیا

امریکی اخبارکے مطابق امریکی واسرائیلی کارروائیاں ایرانی حکومت کو کمزور نہ کرسکیں، ایران میں حکومت کے خلاف بغاوت کے آثار نہیں، ایرانی حکومتی عہدیداروں میں انحراف کی اطلاعات بھی نہیں۔

واضح رہے کہ اقوامِ متحدہ کے ادارہ برائے مہاجرین کا کہنا تھا کہ مشرقِ وسطیٰ میں جاری تنازعات کے باعث 3 لاکھ 30 ہزار سے زائد افراد بے گھر ہو چکے ہیں۔

یو این ایچ سی آر کے مطابق حالیہ کشیدگی کے دوران کم از کم 1 لاکھ افراد نے ایرانی دارالحکومت تہران کو چھوڑ دیا ہے۔

اسی طرح لبنان میں جاری کشیدگی کے دوران 84 ہزار سے زائد افراد گھروں سے بے دخل ہوچکے ہیں، لبنان سے 30 ہزار سے زائد افراد شام منتقل ہوچکے ہیں۔

یو این ایچ سی آر نے بتایا تھا کہ خطے میں جاری کشیدگی کے باعث انسانی بحران مزید گہرا ہونے کا خدشہ ہے۔