یو اے ای کا خطے میں کشیدگی کم کرنے اور سفارتی حل پر زور

یو اے ای کا خطے میں کشیدگی کم کرنے اور سفارتی حل پر زور

اماراتی حکام کے مطابق موجودہ صورتحال میں ترجیح علاقائی استحکام کو برقرار رکھنا اور تنازعات کے حل کیلئے سفارتی راستوں کو فروغ دینا ہے۔

حکام کے بیان کے مطابق متحدہ عرب امارات کا مؤقف یہ ہے کہ خطے میں بڑھتی کشیدگی کو کم کرنے کیلئے بات چیت اور سفارتی رابطے ضروری ہیں، امارات تنازعات کے حل کیلئے سیاسی اور سفارتی اقدامات کی حمایت کرتا ہے تاکہ علاقائی امن و استحکام کو برقرار رکھا جا سکے۔

بیان میں کہا گیا کہ متحدہ عرب امارات مسلسل اس بات پر زور دیتا رہا ہے کہ خطے میں کشیدگی کے بجائے تعاون اور مکالمے کو فروغ دیا جائے، حالیہ صورتحال میں مختلف ممالک کے درمیان سفارتی رابطے اور مشاورت جاری رکھنا اہم ہے۔

اماراتی حکام کے مطابق موجودہ حالات میں خطے کے استحکام کو برقرار رکھنے کیلئے سفارتی کوششیں جاری رکھی جائیں گی، متحدہ عرب امارات تنازعات کے حل کیلئے مکالمے اور سفارتی تعاون کے اصولوں کی حمایت جاری رکھے گا۔