ایران کے ساتھ طویل جنگ نہیں چاہتے: اسرائیلی وزیر خارجہ

ایران کے ساتھ طویل جنگ نہیں چاہتے: اسرائیلی وزیر خارجہ

اسرائیل کے وزیرِ خارجہ گیڈؤن سار نے کہا ہے کہ ان کی حکومت ایران کے ساتھ لامتناہی جنگ نہیں چاہتی، جنگ ختم کرنے کے وقت کے بارے میں واشنگٹن سے مشاورت کی جائے گی۔

مقبوضہ بیت المقدس میں صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے گیڈؤن سار نے کہا کہ جب ہمیں لگے گا کہ یہ درست وقت ہے تو ہم امریکی دوستوں سے مشاورت کریں گے۔

انہوں نے کہا کہ ہم ایک نہ ختم ہونے والی جنگ نہیں چاہتے، انہوں نے اس بارے میں کوئی قیاس آرائی کرنے سے انکار کر دیا کہ جنگ کب ختم ہو سکتی ہے۔