دنیا
خلاصہ
- پیرس: (دنیا نیوز) فرانس کے صدر میکرون نے تصدیق کی ہے کہ عراق کے علاقے اربیل میں حملے کے دوران فرانسیسی فوج کا ایک چیف وارنٹ آفیسر ہلاک جبکہ متعدد فرانسیسی فوجی زخمی ہو گئے۔
فرانسیسی صدر میکرون نے سوشل میڈیا پلیٹ فارم ایکس پر بیان میں کہا کہ وہ ہلاک ہونے والے فوجی کے خاندان اور ساتھیوں کے ساتھ قوم کی مکمل ہمدردی اور یکجہتی کا اظہار کرتے ہیں، زخمی ہونے والے فرانسیسی فوجی عراق میں موجود ہیں اور فرانس ان کے اور ان کے اہل خانہ کے ساتھ کھڑا ہے۔
میکرون کے مطابق فرانسیسی فوجی داعش کے خلاف کارروائیوں کے سلسلے میں عراق میں تعینات ہیں، انہوں نے مزید کہا کہ ایران کی جنگ ایسے حملوں کا جواز نہیں بن سکتی۔