ایک دن میں 9 بیلسٹک میزائل اور 33 ڈرونز مار گرائے: اماراتی وزارت دفاع کا دعویٰ

ایک دن میں 9 بیلسٹک میزائل اور 33 ڈرونز مار گرائے: اماراتی وزارت دفاع کا دعویٰ

عرب میڈیا رپورٹس کے مطابق یواے ای وزارت دفاع کا کہنا تھا کہ فضائی دفاعی نظام نے ایران سے آنے والے حملے ناکام بنائے، ہفتے کی صبح سے 9 بیلسٹک میزائل اور 33 ڈرونز مار گرائے گئے۔

حکام نے کہا کہ میزائل اور ڈرون ایران سے داغے گئے تھے، یواے ای نے جنگ کے آغاز سے اب تک 294 بیلسٹک میزائل روکنے کا دعویٰ کیا۔

اُن کا کہنا تھا کہ یو اے ای فضائی دفاع نے 15 کروز میزائل بھی تباہ کیے، جنگ کے آغاز سے اب تک 1600 ڈرونز بھی مار گرائے گئے۔

اماراتی وزارت دفاع کا مزید کہنا تھا کہ جاری جنگ کے دوران یو اے ای میں 6 افراد ہلاک ،141 زخمی ہوئے جب کہ ایران جنگ کے باعث خلیجی خطے میں سکیورٹی خدشات مزید بڑھ گئے ہیں۔