حزب اللہ کے اسرائیلی ٹھکانوں پر حملے، صیہونی فوجی افسر ہلاک

حزب اللہ کے اسرائیلی ٹھکانوں پر حملے، صیہونی فوجی افسر ہلاک

حزب اللہ کے مطابق ابابیل خودکش ڈرونز کے ذریعے اسرائیلی فوجی گاڑیوں کو نشانہ بنایا گیا، جبکہ القنطرہ کے قریب ایک اسرائیلی مواصلاتی گاڑی اور بکتر بند گاڑی پر بھی حملے کیے گئے۔

تنظیم نے یہ بھی دعویٰ کیا کہ دریائے لیتانی کے شمال میں ایک اسرائیلی ٹینک کو اینٹی ٹینک میزائل سے نشانہ بنایا گیا، جس سے اسرائیلی فوجی کارروائی متاثر ہوئی، حزب اللہ کے مطابق ان حملوں میں اسرائیلی فوج کا 21 سالہ کیپٹن ہلاک ہوگیا۔

دوسری جانب اسرائیلی فوج نے تصدیق کی ہے کہ حزب اللہ کے ایک حملے میں اس کے فوجی آپریشن کو نشانہ بنایا گیا، تاہم حملوں سے ہونے والے نقصانات کی مزید تفصیلات جاری نہیں کی گئیں۔

حالیہ حملوں کے بعد جنوبی لبنان اور شمالی اسرائیل کے سرحدی علاقوں میں کشیدگی مزید بڑھ گئی ہے، جبکہ صورتحال پر گہری نظر رکھی جا رہی ہے۔