لبنان میں انسانی بحران مزید شدت اختیار کر رہا ہے: انٹرنیشنل ریسکیو کمیٹی نے خبردار کر دیا

لبنان میں انسانی بحران مزید شدت اختیار کر رہا ہے: انٹرنیشنل ریسکیو کمیٹی  نے خبردار کر دیا

آئی آر سی کے لبنان میں کنٹری ڈائریکٹر رک بارٹولڈس نے الجزیرہ سے گفتگو کرتے ہوئے کہا ہماری ٹیمیں بحران کے آغاز سے ہی ہنگامی امداد فراہم کر رہی ہیں، تاہم متاثرہ افراد کی ضروریات تیزی سے بڑھ رہی ہیں، یہ دیکھنا انتہائی افسوسناک ہے کہ ایک اور جنگ بندی ختم ہوتی دکھائی دے رہی ہے۔

رک بارٹولڈس نے کہا کہ کشیدگی میں کمی کے لیے کوئی واضح راستہ نظر نہیں آ رہا، آئی آر سی کی جائزہ رپورٹس سے ظاہر ہوتا ہے کہ لبنان میں 94 فیصد بے گھر افراد اپنی بنیادی ضروریات پوری کرنے سے قاصر ہیں، اور بہت سے خاندان تین ماہ کے بحران کے دوران اپنی جمع پونجی بھی ختم کر چکے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ متعدد خاندان یہ بھی دریافت کر رہے ہیں کہ ان کے گھر یا پورے پورے دیہات مکمل طور پر تباہ ہو چکے ہیں، انسانی ضروریات انتہائی وسیع ہیں اور اگر ہمیں بحالی کی کوئی امید چاہیے تو ہمیں ایک پائیدار جنگ بندی کی ضرورت ہے۔