دنیا
خلاصہ
- واشنگٹن: (دنیا نیوز) امریکی سینیٹر نے ایران سے مذاکرات ناکام ہونے کی صورت میں ٹرمپ کے متبادل منصوبے کا انکشاف کر دیا۔
ریپبلکن سینیٹر لنڈسے گراہم نے کہا ہے کہ ایران کے ساتھ سفارتی کوششیں ناکام ہو گئیں تو امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ آبنائے ہرمز کا کنٹرول طاقت کے ذریعے اپنے ہاتھ میں لینے کا منصوبہ رکھتے ہیں اور اخراجات پورے کرنے کیلئے وہاں سے گزرنے والے جہازوں پر فیس عائد کی جا سکتی ہے۔
امریکی نشریاتی ادارے کو انٹرویو میں انہوں نے کہا انہوں نے گزشتہ روز ڈونلڈ ٹرمپ کے ساتھ ساڑھے چار گھنٹے طویل ملاقات کی، جس کے دوران انہیں انتظامیہ کی متبادل حکمت عملی سے آگاہ کیا گیا۔