دنیا
خلاصہ
- دوحہ: (دنیا نیوز) امریکی خصوصی ایلچی سٹیو وٹکوف اور صدر ٹرمپ کے داماد جیرڈ کشنر نے دوحہ میں قطری وزیراعظم سے ملاقات کی جس میں تہران اور واشنگٹن کے درمیان جاری مذاکرات پر تبادلہ خیال کیا گیا۔
قطری وزارت خارجہ کے مطابق وزیراعظم نے ملاقات کے دوران قطر کی ثالثی کی کوششوں کا اعادہ کیا اور مفاہمتی یادداشت کے مطابق مذاکرات کی حمایت کا اظہار کیا۔
ملاقات میں خطے کی تازہ صورتحال پر بات چیت ہوئی، جبکہ لبنان میں جاری جنگ بندی کی پیشرفت پر بھی غور کیا گیا۔
وزارت خارجہ کے بیان کے مطابق ایرانی اور امریکی تکنیکی وفود کی بات چیت مختلف سطحوں پر جاری ہے اور یہ اجلاس مختلف مقامات پر ثالثوں کی موجودگی میں ہو رہے ہیں تاکہ مذاکرات کا تسلسل برقرار رہے، خواہ وہ دوحہ میں ہوں یا کسی اور مقام پر۔
ایران اور امریکہ کے درمیان کوئی اعلیٰ سطحی براہ راست ملاقات جاری نہیں ہے، تاہم تکنیکی اور ثالثی سطح پر رابطے برقرار ہیں۔