دنیا
خلاصہ
- تہران: (دنیا نیوز) ایران کے وزیر خارجہ عباس عراقچی نے امریکی ہوم لینڈ سکیورٹی کے سیکرٹری مارک وین ملن کے اس بیان پر سخت ردعمل کا اظہار کیا ہے جس میں انہوں نے ایران کی فیفا ورلڈ کپ سے باہر ہونے پر خوشی سے رقص کرنے کا ذکر کیا تھا۔
سوشل میڈیا پر اپنے بیان میں عباس عراقچی نے لکھا کہ مشن مکمل ہو گیا، مسٹر ملن، آپ نے ایک اور کام بھی کر دکھایا، دنیا کو یہ ثابت کر دیا کہ آپ کسی بین الاقوامی ٹورنامنٹ کی میزبانی کے اہل نہیں ہیں۔
ایرانی وزیر خارجہ نے کہا کہ مارک وین ملن کا رویہ اس بات کی مثال ہے کہ ایک میزبان ملک اپنی ذمہ داری اور وقار کو کس طرح ضائع کر سکتا ہے۔
واضح رہے کہ مارک وین ملن نے صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہا تھا کہ وہ ایران کے ٹورنامنٹ سے باہر ہونے پر خوش ہیں۔
ان کا مزید کہنا تھا کہ مجھے خوشی ہے کہ وہ اب ٹورنامنٹ سے باہر ہو گئے ہیں اور واپس نہیں آئیں گے، شاید انہوں نے ایک آدھ گانا بھی گایا ہو یا خوشی میں رقص بھی کیا ہو۔