ایران کا شہری تنصیبات کو نشانہ بنانا جنگی جرم ہے، سربراہ خلیج تعاون کونسل

ایران کا شہری تنصیبات کو نشانہ بنانا جنگی جرم ہے، سربراہ خلیج تعاون کونسل

ایک بیان میں خلیج تعاون کونسل کے سربراہ جاسم البدیوی نے ایران پر الزام عائد کیا کہ اس نے بحرین، کویت اور اردن پر حالیہ حملوں میں جنگی جرائم کا ارتکاب کیا، اور جان بوجھ کر بنیادی ڈھانچے اور شہری تنصیبات کو نشانہ بنایا ہے۔

جاسم البدیوی کا کہنا تھا کہ یہ بین الاقوامی قانون اور اقوام متحدہ کے چارٹر کی سنگین خلاف ورزی ہے، ایسے اقدامات جنگی جرائم کے زمرے میں آتے ہیں، جن کیلئے بین الاقوامی سطح پر جواب دہی اور کارروائی ناگزیر ہے۔