دنیا
خلاصہ
- غزہ: (دنیا نیوز) مرکزی غزہ میں اسرائیلی ڈرون حملےمیں ایک شخص شہید ہوگیا۔
رپورٹس کے مطابق یہ حملہ صلاح الدین سٹریٹ پر ایک موٹر سائیکل کو نشانہ بنا کر کیا گیا، اس سے قبل بھی اطلاعات موصول ہوئی تھیں کہ جنوبی غزہ کے شہر خان یونس کے قریب المواصی علاقے میں ایک گاڑی پر کئے گئے اسرائیلی حملے میں کم از کم تین فلسطینی شہید ہوگئے ہیں۔
اسرائیلی فوج نے دعویٰ کیا ہے کہ غزہ میں فلسطینی اسلامی جہاد کے 2 ارکان کو شہید کردیا ہے، مرنے والوں کی شناخت طاہر احمد سالم عبد الواحد اور صلاح قطراوی کے نام سے کی گئی ہے۔