دنیا
خلاصہ
- نئی دہلی: (دنیا نیوز) مودی حکومت کی پالیسیوں کے خلاف بھارت میں احتجاج شدت اختیار کر گیا، ہزاروں طلبہ تعلیمی اصلاحات کے مطالبات لے کر سڑکوں پر نکل آئے۔
بھارتی میڈیا کے مطابق طلبہ نے پارلیمنٹ کی جانب مارچ کیا، جسے روکنے کے لیے پولیس نے آنسو گیس کی شیلنگ اور لاٹھی چارج کیا۔
رپورٹس کے مطابق سونم وانگچک کو ہسپتال منتقل کیے جانے کے بعد احتجاج میں مزید شدت آ گئی، جبکہ مظاہرین نے بھارتی وزیراعظم نریندر مودی اور وزیر تعلیم کے استعفوں کا مطالبہ کیا۔
بھارتی میڈیا کا کہنا ہے کہ پارلیمنٹ مارچ کے دوران طلبہ اور پولیس کے درمیان کشیدگی رہی جبکہ مختلف سماجی کارکن بھی احتجاجی مظاہرین کے حق میں میدان میں آ گئے۔
احتجاج کے دوران مودی استعفیٰ دو کے نعرے بھی گونجتے رہے۔