دنیا
خلاصہ
- کٹھمنڈو: (دنیا نیوز) نیپال میں گلیشیئر پھٹنے کے بعد تباہ کن سیلاب سے اموات کی تعداد 955 ہوگئی۔
گلیشیئر پھٹنے کے نتیجے میں آنے والے شدید سیلاب کے بعد نیپال میں امدادی اور سرچ اینڈ ریسکیو کارروائیاں جاری ہیں۔
نیپالی فوج نے امدادی کارروائیوں کے دوران مزید 12 افراد کی لاشیں نکال لی ہیں، جبکہ تقریباً 5 ہزار افراد کے لاپتا ہونے کی اطلاعات ہیں۔
خبر ایجنسی کے مطابق سیلاب اور تباہی کے نتیجے میں پن بجلی کے منصوبوں میں کام کرنے والے 933 کارکنوں کے ملبے تلے پھنسے ہونے کا خدشہ ہے۔
دوسری جانب جنوبی کوریا نے نیپال میں سرچ اینڈ ریسکیو آپریشن میں معاونت کے لیے 44 رکنی ہنگامی امدادی ٹیم بھیجنے کا اعلان کیا ہے۔
نیپالی حکام کے مطابق ملک بھر میں 21 ہزار سکیورٹی اہلکار ریسکیو اور امدادی کارروائیوں میں حصہ لے رہے ہیں۔ چینی ماہرین بھی امدادی سرگرمیوں میں شامل ہیں اور سرنگوں میں پھنسے افراد کو نکالنے کے لیے نیپالی حکام کی مدد کر رہے ہیں۔